شوبز

بھارتی کامیڈین و اداکار راجو شری واستو کی حالت مزید بگڑ گئی، دماغی طور پرمردہ قرار

شب اداکار کی حالت بگڑی، ان کی دماغ کی شریانیں سوج گئی تھیں اور دماغ میں پانی بھی آگیا تھا تاہم ڈاکٹرز نے اس صورتحال کو سنبھال لیا تھا

بھارتی کامیڈین و اداکار راجو شری واستو کی حالت مزید بگڑ گئی اور ڈاکٹرز نے انہیں دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا ہے’ راجو اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں اور انہیں اب تک ہوش نہیں آیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق راجو کے چیف ایڈوائزر اجیت سکسینا نے نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ راجو کی طبیعت بدھ کی رات پھر بگڑ گئی تھی اور ڈاکٹرز نے ہمیں بتایا ہے کہ اداکارکا دماغ تقریبا مردہ ہوچکا ہے جبکہ دل کو بھی کام کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کامیڈین کی فیملی اور ٹیم اب کسی معجزے کی منتظر ہے۔ راجو شری واستو کے منیجر مقبول نے بتایا کہ بدھ کی شب اداکار کی حالت بگڑی، ان کی دماغ کی شریانیں سوج گئی تھیں اور دماغ میں پانی بھی آگیا تھا تاہم ڈاکٹرز نے اس صورتحال کو سنبھال لیا تھا تاہم دل کی پیچیدگیوں کی وجہ سے انہیں بھاری دوائیں نہیں دی جاسکتیں۔ انہوں نے بتایا کہ راجو اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں اور انہیں اب تک ہوش نہیں آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.