شوبز

بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنا نام تبدیل کر لیا، نیا نام بھی سامنے آگیا

داکارہ نے اپنے نام کیساتھ اپنے شوہر کے خاندانی نام کپور کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اب انہیں عالیہ بھٹ کپور کہلائے جانے پر خوشی ہوگی

بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد ان کا نیا نام بھی سامنے آگیا ہے جس کو مداحوں نے پسند کیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معروف و مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے بتایا کہ وہ شادی کے بعد اب باضابطہ طور پر اپنے پاسپورٹ پر نام تبدیل کرنے جا رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر رنبیر کپور کے خاندانی نام کپور کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالیہ بھٹ نے کہا کہ انہیں ”عالیہ بھٹ کپور”کہلائے جانے پر خوشی ہو گی اس لیے وہ بہت جلد اپنا نام تبدیل کر لیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ‘میرا فلمی نام عالیہ بھٹ ہی رہے گا لیکن پاسپورٹ پر میرا نام عالیہ بھٹ کپور ہوگا کیونکہ اب میں کپور فیملی کا حصہ ہوں۔ دوران انٹرویو عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میں کافی عرصے سے اپنا نام تبدیل کرنے کے بارے میں سوچ رہی تھی لیکن مجھے کام کی وجہ سے وقت نہیں مل رہا تھا، اب ہمارے ہاں ایک بچے کی پیدائش ہونے والی ہے، اس لیے جب سب کپور اکٹھے سفر کر رہے ہوں تو میں اکیلی بھٹ ہوں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے پاسپورٹ پر اپنا نام اس لیے تبدیل کرنا چاہتی ہوں تاکہ میں اپنے آپ کو کپورز کے ساتھ اکیلا محسوس نہ کروں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.