شوبز

عالیہ بھٹ شادی سے پہلے ہی رنبیر کپور کے گھر کیوں شفٹ ہوئیں؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

شادی سے قبل ایک ساتھ رہنے سے آپ ایک دوسرے کے عادی اور مانوس ہو جاتے ہیں، ایک ساتھ بہت ساری یادیں اکٹھی کر لیتے ہیں

بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ عالیہ بھٹ شادی سے پہلے ہی اداکار رنبیر کپور کے گھر کیوں شفٹ ہو گئی تھیں اس حوالہ سے بڑا انکشاف منظر عام پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میرا اور رنبیر کا ایک ساتھ ہی نئے گھر میں منتقل ہونے کا فیصلہ تھا لیکن ہم نے جو منصوبے بنائے تھے وہ کورونا کے سبب مکمل نہیں ہو سکے تھے، پھر ہم دونوں نے سوچا کہ کیوں نہ اپنے نئے گھر میں شفٹ ہو کر سوچا جائے کہ آگے کیا کرنا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل ایک ساتھ رہنے سے آپ ایک دوسرے کے عادی اور مانوس ہو جاتے ہیں، ایک ساتھ بہت ساری یادیں اکٹھی کر لیتے ہیں اور یہ بھی بوجھ باقی نہیں رہتا ہے کہ شادی کرنی ہے، آپ اپنی مرضی سے آگے بڑھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ لیونگ ان ریلیشن شپ میں رشتے میں رہ سکتے ہیں تو کیوں نہیں، یہ ایک زبردست چیز ہے، آپ بالکل رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.