شوبز

اداکارہ صبور علی نے بہن اداکارہ سجل علی پر چوری کا الزام لگا دیا

سجل کی وجہ سے اپنی الماری میں تالے بھی لگانا چاہتی ہوں کیوں کہ جب میری کوئی چیز نہ ملے تو میں کام والی پر غصہ کرتی ہوں

اداکارہ صبور علی نے بہن اداکارہ سجل علی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان پر چوری کا الزام لگا دیا اور کہا کہ میں اس کی اس حرکت کی وجہ سے الماری کو تالہ لگا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبور علی شوہر علی انصاری کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شریک ہوئیں جس دوران ایک مداح کے سوال کے جواب میں بتایا کہ سجل ابھی بھی سسرال آکر کپڑے لے جاتی ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ سجل شادی کے بعد سسرال آکر بھی الماری سے کپڑے لے جاتی ہے اور اس کا ڈر علی کو رہتا ہے۔ اس پر علی انصاری نے کہا کہ مجھے اس لیے ڈر رہتا ہے کہ پھر صبور مجھ سے پوچھتی ہے کہ میرے کپڑے کہاں گئے؟ جب کہ ایک بار سجل نے میرے کپڑے بھی مانگ لیے تھے۔ صبور علی نے مزید بتایا کہ میں سجل کی وجہ سے اپنی الماری میں تالے بھی لگانا چاہتی ہوں کیوں کہ جب میری کوئی چیز نہ ملے تو میں کام والی پر غصہ کرتی ہوں اور وہ کہتی ہے باجی لے گئی ہوں گی۔ اس کے بعد میزبان تابش ہاشمی نے سجل سے ازراہ مذاق قوم کی جانب سے اپیل کی کہ سجل ایسی حرکتیں چھوڑدیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.