شوبز

نسیم شاہ کے دوچھکوں پر اداکار مومن ثاقب جذباتی، پلاٹ دینے کیساتھ ساتھ گردہ دینے کا بھی اعلان

شارجہ میں جاوید میانداد کے بعد چھکے مارنے والا نسیم شاہ ہمیشہ یاد رہے گا، نسیم شاہ میں جاوید میانداد کی روح آگئی تھی ، یہ نسیم میانداد ہے

ایشیاء کپ میں افغانستان کیخلاف نسیم شاہ کے دوچھکوں پر اداکار مومن ثاقب جذباتی ہوگئے اور انہوں نے ان کو پلاٹ دینے کیساتھ ساتھ گردہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے خلاف میچ جیتنے کے بعد اسٹیڈیم سے مومن ثاقب کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں جذبات میں نسیم شاہ کو کہیں جان اور کہیں شہزادہ کہتے دیکھا گیا۔ مومن ثاقب نے نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آخری اوور میں نسیم شاہ نے دو چھکے مار دیے، نسیم شاہ ہماری جان ہے، نسیم شاہ ہمارا شہزادہ ہے۔ جذبات میں مومن ثاقب نے نسیم شاہ کو پلاٹ دینے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ نسیم شاہ کو میری طرف سے میرا گردہ بھی۔ مومن ثاقب کا کہنا تھا کہ شارجہ میں جاوید میانداد کے بعد چھکے مارنے والا نسیم شاہ ہمیشہ یاد رہے گا، نسیم شاہ میں جاوید میانداد کی روح آگئی تھی ، یہ نسیم میانداد ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.