شوبز

گلوکار ہنی سنگھ اور شالینی تلوار کے درمیان 11 سال بعد طلاق ہو گئی

عدالت نے طلاق کی منظور دے دی جس کے بعد گلوکار ہنی سنگھ نے ایک کروڑ بھارتی روپے بھی شالینی تلوار کو ادا کر دیئے ہیں

معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ شالینی تلوار کے درمیان شادی کے 11 سال بعد عدالتی حکم کے بعد طلاق ہوگئی’ گلوکار کو ایک کروڑ روپے ادا کرنے پڑے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کی عدالت نے ہنی سنگھ اور شالینی تلوار کی طلاق کو حتمی منظوری دے دی، گلوکار نے اہلیہ کو تصفیہ کے ایک کروڑ بھارتی روپے بھی ادا کر دیئے ہیں۔ گزشتہ سال ہنی سنگھ کے خلاف شالینی تلوار نے جنسی و گھریلو تشدد سمیت متعدد الزامات عائد کرتے ہوئے ان پر مقدمہ کیا اور20کروڑ بھارتی روپے کے ہرجانے کا بھی دعوی کیا تاہم جمعرات کو عدالت نے طلاق کی منظور دے دی جس کے بعد ہنی سنگھ نے ایک کروڑ بھارتی روپے بھی شالینی تلوار کو ادا کردیے۔ ہنی سنگھ ور شالینی کی شادی 2011 میں ہوئی تھی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.