شوبز

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئیں

داکارہ انجلینا جولی پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر دادو پہنچی ہیں اور اب وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر)کی نمائندہ خصوصی اور ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق انجلینا جولی پاکستان میں اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی سرگرمیوں کاجائزہ لیں گی۔ اداکارہ پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر دادو پہنچی ہیں اور اب وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں۔ اس دورے میں امریکی اداکارہ بے گھر لوگوں اور افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا بھی دورہ کریں گی جس میں وہ موسمیاتی تبدیلیوں اور نقل مکانی کے حوالے سے بات کریں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انجلینا جولی دو مرتبہ پاکستان کے دورے پر آچکی ہیں، سب سے پہلے وہ 2005 میں آنے والے زلزلے کے بعد متاثرین سے ملنے پاکستان پہنچی تھیں۔ اس کے بعد وہ 2010 کے سیلاب متاثرین کا احوال جاننے اور ان کی مدد کرنے بھی پاکستان آچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.