شوبز

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے راجوشری واستو کے متعلق حیران کن انکشافات کر ڈالے

جب میری آواز راجو کے کانوں کے قریب جا کر انہیں سنوائی گئی تو آنجہانی کامیڈین نے کچھ دیر کے لیے اپنی آنکھیں بھی کھولی تھیں: امتیابھ بچن

بھارت کے معروف کامیڈین و اداکار راجو شری واستو گزشتہ دنوں 58 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ان کے متعلق امیتابھ بچن نے حیران کن انکشافات کیے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امیتابھ نے اپنے بلاگ پر تعزیتی پیغام لکھا اور تصدیق کی کہ جب راجو اسپتال میں داخل تھے تو انہوں نے انہیں ایک وائس نوٹ بھیجا تھا۔ امیتابھ نے اپنے پیغام میں لکھاکہ ایک اور ساتھی دوست اور فنکار ہم سے رخصت ہو گیا، راجو اچانک بیمار ہو کر وقت سے پہلے چلے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ راجو کی حالت بہتر کرنے کے لیے مجھے مشورہ دیا گیا کہ میں اپنی آواز میں ایک وائس نوٹ ریکارڈ کرکے کامیڈین کے لیے بھیجوں، جو میں نے بھیجا بھی۔

بالی ووڈ اداکار کے مطابق جب ان کی آواز راجو کے کانوں کے قریب جا کر انہیں سنوائی گئی تو آنجہانی کامیڈین نے کچھ دیر کے لیے اپنی آنکھیں بھی کھولی تھیں۔ خیال رہے کہ راجو شری واستو کو اس وقت دل کا دورہ پڑا تھا جب وہ جم میں ٹریڈ مِل پر ایکسرسائز کر رہے تھے۔ یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ راجو نے جم میں بہت زیادہ ایکسرسائز کر لی تھی جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑی تاہم ان کے بھانجے کوشل سری واستو نے ان دعوں کو مسترد کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.