شوبز

بگ باس سیزن 16 ، میزبان دبنگ خان نے مانگا کتنا معاوضہ؟ چونکا دینے والی تفصیل آگئی

13سال سے بگ باس سے منسلک سلمان خان نے سیزن 16 کے لیے ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا ہے: بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے معروف رئیلٹی شو بگ باس 16 کی میزبانی کے لیے کتنا معاوضہ مانگا ؟ اس حوالہ سے چونکا دینے والی تفصیل نے ہلچل مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئیں کہ 13سال سے بگ باس سے منسلک سلمان خان نے سیزن 16 کے لیے ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان نے انتظامیہ سے معاوضے میں 3 گنا اضافے کا مطالبہ کیا اور وہ اٹل ہیں کہ جب تک ان کے معاوضے میں 3 گنا اضافہ نہیں کیا جاتا وہ شو کی میزبانی کی تصدیق نہیں کریں گے تاہم منگل کو بگ باس 16 کے مہمانوں کے اعلان کے لیے بلائی گئی پریس کانفرنس میں سلمان خان نے شو کی میزبانی کے لیے اپنے معاوضے کے حوالے سے گفتگو کی۔

سلمان خان نے کہا کہ’ یہ جو میڈیا میں میرے معاوضے سے متعلق خبریں چل رہی ہیں اگر مجھے اتنی رقم مل جائے تو میں اپنی باقی زندگی کام ہی نہیں کروں گا’۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک دن مجھے اتنا معاوضہ مل بھی جائے تو میرے اتنے سارے اخراجات ہیں جن میں سب سے زیادہ وکیل کی فیسں شامل ہے میں خرچ ہوجائے۔ سلمان خان نے کہا کہ میرا اتنا معاوضہ نہیں ہے بلکہ اس کا ایک چوتھائی حصہ بھی نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.