شوبز

اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزا کو ڈرانے اور دھمکانے کیلئے سرپر پستول رکھنے کی خبروں میں کتنی سچائی؟ تفصیل آگئی

فیروز نے ایک بار ڈرانے اور دھمکانے کے لیے ان کے سر پر پستول بھی رکھ دی تھی: فیروز خان کی اہلیہ علیزا نے ایک اور الزام عائد کر دیا

پاکستانی اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزا کو ڈرانے اور دھمکانے کے لئے سرپر پستول رکھنے کی خبروں میں کتنی سچائی ہے اس حوالہ سے حیران کر دینے والا دعویٰ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیروز کی اہلیہ نے ان پر عدالت میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فیروز انھیں کئی عرصے سے تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے اور ہراساں کر رہے تھے، علیزا نے یہ الزام بھی لگایا کہ فیروز نے ایک بار ڈرانے اور دھمکانے کے لیے ان کے سر پر پستول بھی رکھ دی تھی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے علیزا کی جانب سے عدالت سے درخواست کی گئی ہے ان کے چونکہ دو بچے ہیں، بیٹا ڈیفنس کے اسکول میں زیر تعلیم ہے جبکہ بچی ابھی چھوٹی ہے لہذا بچوں کے نان ونفقے کی صورت میں فیروز انھیں ایک لاکھ ماہانہ فی بچہ ادا کرے جس پر فیروز نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ صرف 20 ہزار ادا کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں علیزا نے لکھا تھا کہ ‘ہماری چار سال کی شادی الجھنوں کا شکار رہی، اس عرصے کے دوران میں نے شوہر کی جانب سے مسلسل جسمانی اور نفسیاتی تشدد، بے وفائی اور بلیک میلنگ کا سامنا کیا تاہم سوچ بچارکے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ میں اپنی پوری زندگی اس خوفناک انداز میں نہیں گزار سکتی، میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے ایسے تشدد زدہ ماحول میں پرورش پائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.