شوبز

ماڈل ونیزا احمد نے اداکارہ عائزہ خان کو کھری کھری کیوں سنائیں؟ اصل کہانی سامنے آگئی

آپ کو لگتا ہے کہ ہم ہونٹ اور منہ بگاڑ کر تصویریں لینے والے لوگ ہیں، تیار ہو کر، کیا کھا رہے ہو، کیا پی رہے ہو: ونیزا احمد

پاکستانی سپرماڈل ونیزا احمد نے اداکارہ عائزہ خان کو کھری کھری کیوں سنائیں اس حوالہ سے تمام اصل کہانی سامنے آگئی جس نے شوبز حلقوں میں تہلکہ مچادیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پاکستانی سپر ماڈل ونیزا احمد اور اداکار عدیل حسین ایک پروگرام میں شریک ہوئے جس میں ان دونوں سے آج کل سوشل میڈیا کا بڑھتا رجحان اور فالوورز کی ریس سے متعلق سوال کیا گیا۔ ونیزا احمد نے فورا جواب دیا کہ آپ کو لگتا ہے کہ ہم ہونٹ اور منہ بگاڑ کر تصویریں لینے والے لوگ ہیں، تیار ہو کر، کیا کھا رہے ہو، کیا پی رہے ہو، کیا کر رہے ہو سب کچھ سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دینا، بھئی ہم سے ایسا نہیں ہو سکتا’۔ ماڈل و اداکارہ ونیزا احمد بولیں ‘ کل ہی میں نے دیکھا کہ ایک پاکستانی اداکارہ کے 12 ملین فالوورز تھے’ جس پر میزبان نعمان اعجاز فورا بولے وہ عائزہ خان صاحبہ ہیں۔

ونیزا نے کہا ‘میں نے سوچا چلو اس کے پیج پر جا کر دیکھتی ہوں کہ اس اداکارہ کا ایسا کیا کارنامہ ہے، اس اداکارہ کے اکانٹ پر صرف تصویریں ہی تھیں’۔ انہوں نے کہا ‘ مجھے تو اتنا بھی نہیں معلوم کے میرے کتنے فالوورز ہیں، میرا اکاؤنٹ بھی میری بہن نے بنایا ہے اور میری بھانجی میری تصویریں شیئر کرتی ہے، میں کبھی کبھار صرف آیتیں یا اقوالِ زریں شیئر کر دیتی ہوں’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.