شوبز

مادھوری ڈکشٹ نے کیا نیا کھڑاک اور کروڑوں روپے کا خریدا نیا اپارٹمنٹ

مادھوری ڈکشٹ کے اس اپارٹمنٹ میں 7 منزلیں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مختص ہیں جب کہ ان کے گھر کا رقبہ 5 ہزار 384 مربع فٹ ہے

بالی ووڈ کی خوبصورت مسکراہٹ والی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ممبئی میں کیا نیا کھڑاک اور کروڑوں روپے کا خریدا نیا لگژری رہائشی اپارٹمنٹ جس نے کیا سب کو حیران۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ انڈیا بلز بلو پروجیکٹ کے تحت 53 ویں منزل پر واقع اس اپارٹمنٹ کو گزشتہ ماہ 8 ستمبر کو بک کروایا گیا تھا۔ اداکارہ کے اس اپارٹمنٹ میں 7 منزلیں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مختص ہیں جب کہ ان کے گھر کا رقبہ 5 ہزار 384 مربع فٹ ہے۔ رپورٹ کے مطابق مادھوری ڈکشت کے نئے اپارٹمنٹ سے بحیرہ عرب کا مسحور کن نظارہ بھی کیا جاسکے گا، اس سوسائٹی میں سوئمنگ پول، فٹ بال گراؤنڈ، ٹینس کورٹ، سکوائش کورٹ، جم، کرکٹ نیٹ اور بیڈمنٹن کورٹ بھی موجود ہیں۔ 2021ء سے قبل بھی مادھوری اسی پروجیکٹ کی 29ویں منزل پر لیز پر لیے ہوئے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھیں جو 12.5 لاکھ روپے ماہانہ کے کرائے پر لی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.