شوبز

ایرانی اداکارہ مندانہ کریمی نے بالی ووڈ کو خیر باد کیوں کہا؟ چونکا دینے والی خبر آگئی

ساجد خان پر مدانہ کریمی کے علاوہ بھی کئی اداکاراؤں نے جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا اور وہ اس وقت سے ہی فلم انڈسٹری سے دور ہیں

بھارت کے معروف ہدایتکار ساجد خان پر ہراسانی کا الزام لگانے والی ایرانی اداکارہ مندانہ کریمی نے بالی ووڈ کو خیر باد کیوں کہا ؟ چونکا دینے والی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ساجد خان پر مدانہ کریمی کے علاوہ بھی کئی اداکاراؤں نے جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا اور وہ اس وقت سے ہی فلم انڈسٹری سے دور ہیں۔ تاہم اب ساجد خان رئیلٹی شو بگ باس کے 16 ویں سیزن میں بطور امیدوار شریک ہیں اور پھر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ ساجد خان کو بگ باس میں شریک کرنے پر اداکارہ مندانہ کریمی نے بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ گزشتہ 7 ماہ سے بالی وڈ کے کسی پروجیکٹ پر کام نہیں کیا اور نہ میں کام کرنا چاہتی ہوں کیونکہ ایسی انڈسٹری میں شامل نہیں ہونا چاہتی جہاں خواتین کی عزت نہ ہو۔

خیال رہے کہ ساجد خان فلم ہے بے بی، ہاس فل، ہاس فل 2 اور کئی فلموں کی ہدایتکاری کر چکے ہیں جبکہ وہ بطور اداکار و میزبان بھی اسکرین پر نظر آئے ہیں۔ ساجد خان کوریو گرافر و ہدایتکار فرح خان کے بھائی ہیں اور سلمان خان کے قریبی دوست بھی ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ مندانہ کریمی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اوربگ باس کے 9 ویں سیزن میں شریک رہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.