شوبز

ہالی ووڈ سپر سٹار ٹام کروز اپنی نئی فلم کیلئے کہاں جانے والے ہیں؟ شائقین کیلئے اچھی خبر آگئی

ہالی ووڈ کے سپرسٹار اور نامور اداکار ٹام کروز اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے لئے خلا میں جائیں گے او ر وہاں پر ہی فلم کی شوٹنگ بھی مکمل ہو گی

ہالی ووڈ کے سپر سٹار اور نامور اداکار ٹام کروز اپنی نئی فلم کے لئے کہاں جانے والے ہیں اس حوالہ سے تفصیل سامنے آنے کے بعد شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق ”مشن امپاسبل”کے اداکار ٹام کروز اور ”دی بورن آئی ڈینٹیٹی”کے ڈائریکٹر ڈوگ لی مین نے مبینہ طور پر یونیورسل فلمڈ انٹرٹینمنٹ گروپ کی چیئرمین ڈونا لینگلی سے ایک ایسی فلم بنانے کے لیے رابطہ کیا ہے جس کی شوٹنگ خلا میں بھی کی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق اس فلم میں ٹام کروز راکٹ کو انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر لے جائیں گے، فلم کی زیادہ تر شوٹنگ زمین پر ہی ہوگی۔ ڈونا لینگلی کا کہنا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ سے ٹام کروز انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن کے باہر چہل قدمی کرنے والے پہلے عام شہری بن جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق یہ فلم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اس لیے اس حوالیسے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.