شوبز

بونی کپور ایک تقریب میں سری دیوی کو یاد کر کے زور و قطار روپڑے

فلم انگلش و انگلش کے 10 سال مکمل ہونے کی تقریب میں سری دیوی کے شوہر بونی کپور اپنی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ شریک ہوئے

بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر بونی کپور آنجہانی اہلیہ و اداکارہ سری دیوی کو یاد کرکے زارو قطار رو پڑے یہ تقریب ان کی فلم کے 10 سال پورے ہونے پر منعقد کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری دیوی کی فلم انگلش ونگلش کے10 سال مکمل ہونے پر تقریب رکھی گئی تھی جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی۔ اس تقریب میں سری دیوی کے شوہر بونی کپور اپنی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران آنجہانی اہلیہ سری دیوی کو یاد کرتے ہوئے بونی کپور جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور زارو قطار رو پڑے۔ اس دوران انہیں تقریب میں شریک افراد نے گلے لگایا اور حوصلہ دیا۔ خیال رہے کہ سری دیوی نے فلم نگری سے طویل کنارہ کشی کے بعد 2012 میں فلم انگلش ونگلش سے واپسی کی تھی۔ اداکارہ 24 فروری 2018 کو دبئی میں 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.