شوبز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شیکھر دھون کی فلم انڈسٹری میں دھواں دار انٹری

شیکھر دھون اداکارہ ہما قریشی اور سوناکشی سنہا کی آنے والی فلم 'ڈبل ایکس ایل' سے بالی وڈ میں ڈیبیو کررہے ہیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج بیٹرشیکھر دھون نے اب فیلڈ سے باہر آکر اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا اور دھواں دار انٹری دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیکھر دھون اداکارہ ہما قریشی اور سوناکشی سنہا کی آنے والی فلم ‘ڈبل ایکس ایل’ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کررہے ہیں۔ منگل کے روز ہما قریشی نے فلم کی پہلی تصویر انسٹاگرام پر جاری کی جس میں شیکھر کو سیاہ سوٹ اور ان کے روایتی ہیئر کٹ میں ان کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق شیکھر دھون نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ فلم کی کہانی نے ان پر گہرا اثر ڈالا اور اس لیے وہ اس پروجیکٹ کو کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ فلم میں شیکھر کے کردار کے بارے میں واضح معلومات سامنے نہیں آئیں۔ ڈبل ایکس ایل کی کہانی جو موٹی خواتین کے گرد گھومتی ہے،یہ فلم 4 نومبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.