شوبز

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ اداکاروں کی تعریف کرنے کیلئے کیوں بتیاب ؟

بالی ووڈ کے بہت سے دوستوں کے ساتھ وہ اب بھی رابطے میں ہیں اور اکثر ان کے کام کی تعریف بھی کرتی ہیں لیکن پبلک سے ڈرتی ہیں

پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ اداکاروں کی تعریف کرنے کے لئے کیوں بیتاب ہیں اور وہ ان کی تعریف کرنے سے کیوں ڈرتی ہیں؟ پتا چل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں اپنی فلم مولا جٹ کی پرموشنز میں مصروف ہیں، انہوں نے اپنے کردار سے متعلق انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس پر پاکستانی اداکاروں سمیت بالی وڈ اسٹار ہریتھک روشن نے بھی ان کی تعریف کی تھی۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ بالی ووڈ کے بہت سے دوستوں کے ساتھ وہ اب بھی رابطے میں ہیں اور اکثر ان کے کام کی تعریف بھی کرتی ہیں۔

ماہرہ نے کہا کہ انہیں یہ اچھا نہیں لگتا کہ کسی کی تعریف کرنے پر وہ خبروں میں آجائیں یا سوشل میڈیا پر ان کے متعلق باتیں کی جائیں اس لیے وہ محتاط رہتی ہیں البتہ ہریتھک روشن نے ان کی تعریف کی جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کتنے بہادر انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بالی وڈ اسٹار کی تعریف کرنے پر ان کے علاوہ سب کو ہی خوشی ہوئی لیکن انہوں نے اداکار کو پرائیویٹلی کیا جواب دیا یہ ان کی ذاتی گفتگو ہے جو وہ سب کو بتانا نہیں چاہتیں۔ ماہرہ نے مزیدکہا کہ پبلک میں آکرکسی کو سراہنا یقینا ایک اسٹار کے لیے آسان نہیں ہوتا لیکن ہریتھک روشن نے یہ سوچے بغیر جو انہیں لگا لکھ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.