شوبز

فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کے شائقین کو پروڈیوسر عمارہ نے ہائی وولٹیج کا جھٹکا دے دیا

چند افرادفلم کے کلپس بھی ٹوئٹر پر پوسٹ کرکے ڈائریکٹر بلال لاشاری اور ان کے کام کی تعریف کررہے ہیں

پاکستانی فلم ” دی لیجنڈآف مولا جٹ ” کے شائقین کو پروڈیوسر عمارہ نے ہائی وولٹیج کا جھٹکا دیتے ہوئے بڑی پابندی لگا دی جس کے بعد شائقین پریشان ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہونے کے بعد مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنارہی ہے۔ ریلیز سے پہلے ہی دی لیجنڈز آف مولا جٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہی تھی، مگر اب اسے دیکھنے کے بعد اب ناظرین کی جانب سے اس کے بارے میں خیالات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔ ان ناظرین کی جانب سے فلم کو کافی سراہا جارہا ہے مگر چند افرادفلم کے کلپس بھی ٹوئٹر پر پوسٹ کرکے ڈائریکٹر بلال لاشاری اور ان کے کام کی تعریف کررہے ہیں۔ اسی وجہ سے فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے اپنی ایک ٹوئٹ میں سنیما گھر جانے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ مولا جٹ کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔ عمارہ حکمت نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سوشل میڈیا پر فلم کے کلپس شیئر کرنے والے ان افراد کا مزہ خراب کردیں گے جو فلم دیکھنے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس ٹوئٹ کے بعد متعدد ٹوئٹر صارفین نے فلم کی پروڈیوسر کی بات کی تائید کی، جبکہ کچھ صارفین نے یہ مطالبہ کیا کہ کلپس پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.