شوبز

حمزہ علی عباسی ”مولا جٹ” دیکھنے والوں پر کیوں برس پڑے؟ حیران کن سچائی آگئی

فلم مولا جٹ کے سین، ریکارڈنگز اور ویڈیوز اپنے چینل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا

پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ” دیکھنے والوں پر کیوں برس پڑے اور ان کو کس کام سے روکا اس حوالہ حیران کن سچائی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ”جیو فلمز”کی پیش کش، انسائیکلومیڈیا اور لاشاری فلمز کا شاہکار ،دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے کلپس اور ریکارڈنگز سوشل پر شیئر کرنے والوں کے لیے اداکار حمزہ علی عباسی نے انتباہ جاری کیا ہے۔ٹوئٹر پر مولا جٹ میں نوری نتھ کا کردار نبھانے والے حمزہ علی عباسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فلم مولا جٹ کے سین، ریکارڈنگز اور ویڈیوز اپنے چینل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ دوسری جانب حمزہ علی عباسی نے اسی حوالے سے بلال لاشاری کا بھی ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں درج ہے کہ میرے پیارے بھائیو اور بہنوں بہت خوش ہوں کہ آپ سب کو فلم اتنی زیادہ پسند آرہی ہے لیکن سنیما اسکرین کی فون سے ویڈیوز بنا کر پوسٹ مت کریں یہ جرم ہے اور جس نے نہیں دیکھی ان کی فلم مت خراب کریں، آپ لوگوں کی مہربانی۔ فلم کی کاسٹ میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، گوہر رشید اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.