شوبز

دنیا کی پہلی ہارر فلم جس نے مداحوں کو ڈرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

اس ہارر، مسٹری اور تھرلر سیریز نے خوف سے اچھلنے پر مجبور کردینے والے مناظر (jump scare) کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے

دنیا کی پہلی ہارر فلم سامنے آئی ہے جس نے مداحوں کو ڈرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بھی بنا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس نے گزشتہ دنوں دی مڈنائٹ کلب نامی سیریز کو ریلیز کیا تھا۔ اس ہارر، مسٹری اور تھرلر سیریز نے خوف سے اچھلنے پر مجبور کردینے والے مناظر (jump scare) کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ اس بات کا اعلان گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے کیا گیا۔ jump scare سے مراد کسی ہارر فلم یا ڈرامے میں ایسے مناظر ہوتے ہیں جو بلند آواز یا کسی چیز سے ناظرین کو حیرت یا خوف سے اچھلنے پر مجبور کردیں یا شاک کردیں۔

اس سیریز کی پہلی قسط میں ہڈیوں میں سرد لہر دوڑا دینے والے 21 مناظر موجود تھے جو کسی ایک قسط میں اس طرح کے سب سے زیادہ مناظر قرار پائے۔ ڈرامے کو بنانے والے مائیک فلینگن نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ ریکارڈ پروڈیوسرز کی جانب سے بار بار ایسے مناظر کو شامل کرنے کے مطالبے کے ردعمل پر بنانا چاہتے تھے حالانکہ ان کی اپنی ایسی کوئی خواہش نہیں تھی۔ یہ سیریز 1994 کے ایک ناول پر مبنی ہے جس میں بہت زیادہ بیمار 8 نوجوانوں کی کہانی بیان کی گئی ہے جو رات گئے ایک دوسرے کو خوفناک کہانیاں سناتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.