شوبز

بالی ووڈ اداکار اکشے کھنا نے عامر خان پر تہلکہ مچا دینے والا الزام لگا دیا

بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ''تارے زمین پر''مجھ سے عامر خان نے چھینی ، ڈائریکٹر مجھے اس فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے، اکشے کھنا کا الزام

بالی ووڈ اداکار اکشے کھنا نے اداکار عامر خان پر تہلکہ مچا دینے والا الزام لگا دیا جس کے بعد پوری بھارتی فلم انڈسٹری سمیت مداحوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار اکشے کھنا نے بتایا کہ ‘ہدایت کار امول گپتے مجھے اس کردار کی پیشکش کرنا چاہتے تھے لیکن وہ مجھے زیادہ نہیں جانتے تھے اس لیے انہوں نے عامر خان سے کہا کہ میرا اکشے سے تعارف کرائیں’۔ بالی ووڈ اداکار نے کہا ‘عامر خان نے اپنی روایت برقرار رکھی اور امول گپتے سے کہا میں اسکرپٹ جب تک پہلے خود نہیں سن لیتا تب تک کسی اور اداکار کو اسے پیش نہیں کروں گا’۔ اکشے کھنا نے الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ ‘عامر نے ڈائریکٹر سے کہا مجھے پہلے اسکپرٹ سنائیں اگر مجھے پسند آتا ہے تب میں اکشے کو بتاں گا لیکن عامر خان کو اسکرپٹ اس قدر پسند آیا کہ انہوں نے ہی یہ فلم سائن کر لی’۔ انہوں نے کہا ‘مجھے عامر خان کے یوں فلم چھین لینے سے کوئی خوف نہیں، مجھے بعد میں عامر نے ساری کہانی بتائی جس پر میں نے کہا ٹھیک ہے، کوئی مسئلہ نہیں’۔ اداکار نے یہ بھی کہا کہ ‘عامر نے اپنے کردار کے ساتھ مکمل انصاف کیا تھا، مجھے نہیں لگتا میں اس سے زیادہ اچھی اداکاری کر سکتا تھا’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.