شوبز

سندھی زبان کے معروف انقلابی شاعر جمن دربدر انتقال کر گئے

روحل واہ کے قبرستان میں جمن دربدرکی تدفین کر دی گئی،جمن دربدر کی نماز جنازہ اور تدفین میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

سندھی زبان کے معروف انقلابی شاعر جمن دربدر عمرکوٹ میں انتقال کرگئے ، ان کی عمر 80 سال تھی اور وہ دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھی زبان کے معروف انقلابی شاعر جمن دربدر نے 80سال کی عمرپائی، اہلخانہ کے مطابق جمن دربدرکا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ عمرکوٹ کے قریب روحل واہ کے قبرستان میں جمن دربدرکی تدفین کر دی گئی،جمن دربدر کی نماز جنازہ اور تدفین میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.