شوبز

ایسی نئی ہارر فلم جیسے دیکھنے کے بعد لوگ دہشت سے بیہوش یا سنیما گھر سے بھاگنے پر مجبور ہو گئے

فلم میں خونریزی کے مناظر کو ایسے انداز سے عکسبند کیا گیا ہے کہ جن کو دیکھ کر سنیما میں موجود متعدد ناظرین باہر بھاگنے پر مجبور ہوگئے

ہالی ووڈ کی ایک ایسی نئی ہارر فلم سنیما گھروں میں ریلیز کر دی گئی جس کو دیکھنے والے لوگ خوف سے یا تو بے ہوش ہو رہے ہیں یا سنیما گھروں سے بھاگنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی ایسی نئی ہارر فلم سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی جس میں ایک قاتل جوکر کے گرد گھومنے والی یہ فلم 2016ء کی اسی نام کی فلم کا دوسرا حصہ ہے۔ اس فلم میں خونریزی کے مناظر کو ایسے انداز سے عکسبند کیا گیا ہے کہ جن کو دیکھ کر سنیما میں موجود متعدد ناظرین باہر بھاگنے پر مجبور ہوگئے اسی طرح بے ہوش ہونے والوں یا قے کردینے والوں کی تعداد بھی کم نہیں۔

سنیما کے باہر لوگوں کو دی جانے والی طبی امداد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں اور اس کے نتیجے میں یہ ہارر فلموں کے مداحوں کی ہمت کا امتحان ثابت ہونے والی فلم قرار دی جارہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم بنانے والی ٹیم کو بھی اس صورتحال کا اندازہ تھا اور یہی وجہ ہے کہ اسکریننگ کے موقع پر قے کرنے والے بیگ ناظرین کو فراہم کیے گئے تھے۔ فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر ڈیمین لیون نے بتایا کہ ‘مجھے لوگوں کو سنیما سے باہر بھاگتے دیکھنا پسند ہے کیونکہ یہ فلم سے دہشت زدہ ہونے کا اظہار کرتا ہے، مگر میں یہ نہیں چاہتا کہ لوگ بے ہوش ہو جائیں یا انہیں کوئی نقصان پہنچے’۔ واضح رہے کہ یہ فلم امریکا میں 6 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی اور اس کا بجٹ محض ڈھائی لاکھ ڈالرز تھا مگر اب تک یہ 25 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کما چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.