شوبز

نئی فلم واکھنڈا فارایور میں نیا بلیک پینتھر کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

ٹریلر میں آئرن ہارٹ کے سوٹ کو بھی ایکشن میں دکھایا گیا ہے جو ممکنہ طور پر مارول یونیورس میں آئرن مین کی جگہ لینے والا کردار ثابت ہوگا

ہالی ووڈ کی نئی فلم واکھنڈا فارایور میں نیا بلیک پینتھر کون ہوگا؟ اس حوالہ سے نام سامنے آگیا ہے اور اس کا پہلا ٹریلر بھی ریلیز کر دیا گیا ہے جیسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مارول اسٹوڈیوز کی نئی فلم واکھنڈا فار ایور میں نیا بلیک پینتھر کون ہوگا؟ یہ وہ سوال ہے جو مداحوں کی زبانوں میں پہلے ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے ہے مگر فلم کے نئے ٹیزر میں واضح اشارے دیے گئے ہیں کہ کونسا کردار اس ماسک کے پیچھے ہوگا۔ 2018ء میں ریلیز ہونے والی فلم بلیک پینتھر نے عوام اور ناقدین دونوں کو متاثر کیا تھا اور اس کے بعد ہی سیکوئل کی تیاری شروع ہوگئی تھی مگر بلیک پینتھر کا مرکزی کردار ادا کرنے والے چیڈوک بوسمین کے انتقال کے باعث فلم کی تیاری متاثر ہوئی اور اس وقت اسٹوڈیو نے کہا تھا کہ چیڈوک بوسمین کو ڈیجیٹل طریقے سے فلم کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔

اب بلیک پینتھر کے دوسرے حصے کے لانگ لیو واکھنڈا نامی ٹیزر کو جاری کیا گیا ہے جس میں نئے بلیک پینتھر کو ایکشن میں دکھایا گیا ہے جو وہ ہتھیار استعمال کررہا ہوتا ہے جو پہلی فلم میں بلیک پینتھر کی بہن شوری (لیٹیا رائٹ)کے زیراستعمال دکھایا گیا تھا۔ اس سے نئے ہیرو کی شناخت کی تصدیق نہیں ہوتی مگر اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ ٹی چالا (چیڈوک بوسمین کے کردار کا نام)کی چھوٹی بہن ہی بلیک پینتھر بنے گی۔ اس ٹریلر میں آئرن ہارٹ کے سوٹ کو بھی ایکشن میں دکھایا گیا ہے جو ممکنہ طور پر مارول یونیورس میں آئرن مین کی جگہ لینے والا کردار ثابت ہوگا۔ فلم بلیک پینتھر واکھنڈا فار ایور 11 نومبر کو دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.