شوبز

جیکو لین فرنینڈس کے بیان سے منی لانڈرنگ کیس نے نیا رُخ اختیار کرلیا

200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں نامزد اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے تفتیش کے دوران ملک سے فرار ہونے کی ناکام کوشش کی

بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ جیکولین فریننڈس کے بیان کے بعد 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس نے نیا رُخ اختیار کرلیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ جیکولین کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اداکارہ کو کسی قسم کے کاغذات فراہم نہیں کیے گئے اور عدالت نے بھی ای ڈی کو جیکولین کو ملک چھوڑنے سے روکنے کے حوالے سے کسی قسم کے احکامات جاری نہیں کیے۔ تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے اداکارہ کے وکیل کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب پر اپنے جواب الجواب میں بتایا گیا کہ جیکولین نے فون کا ڈیٹا ڈیلیٹ کر کے کیس کا ریکارڈ ٹیمپر کرنے کی کوشش کی۔ ای ڈی کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ اداکارہ کیس میں کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہیں اور تفتیش کے دوران ہی انہوں نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش بھی کی تاہم نام لک آٹ سرکلر میں ہونے کی وجہ سے جیکولین ایسا نہ کر سکیں۔ تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ جب ملزمہ کو کیس میں نامزد دیگر ملزمان کے روبرو بٹھایا گیا تو اداکارہ کی جانب سے بالکل بھی تعاون نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.