شوبز

فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ ”نے دوسرے ہفتے میں کمائی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

فلم ''دی لیجنڈ آف مولا جٹ ''نے دوسرے ہفتے کے صرف پہلے جمعے کو تمام ریکارڈ توڑ کر 2 کروڑ 55 لاکھ روپے کمائے

جیو فلمز کی پیش کش، لاشاری فلمز اور انسائیکلومیڈیا کا شاہ کار فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ ”نے دوسرے میں کمائی کے تمام ریکارڈ توڑ کر کے ایک نیا ریکارڈ بنا دیا۔

جیو فلمز کی پیش کش، لاشاری فلمز اور انسائیکلومیڈیا کا شاہ کار دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دوسرے ہفتے کے صرف پہلے جمعے کو تمام ریکارڈ توڑ کر 2 کروڑ 55 لاکھ روپے کمائے۔ جوانی پھر نہیں آنی 2 نے ایک کروڑ 38 لاکھ اور سنجو نے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کا بزنس کیا تھا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے صرف ایک ہفتے میں سات بڑی پاکستانی فلموں کو مات دیدی۔ وار، جوانی پھر نہیں آنی ٹو، لندن نہیں جاں گا، پنجاب نہیں جاں گی، بن روئے، طیفا ان ٹربل اور پرواز ہے جنون کی پوری آمدنی کے برابر اس فلم نے صرف ایک ہفتے میں کما کر دکھائے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.