شوبز

بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اچانک اسپتال کیوں پہنچ گئے؟ حیران کن خبر آگئی

بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن حال ہی میں اپنے مشہور رئیلیٹی شو ''کون بنے گا کروڑ پتی''کی شوٹنگ کی دوران زخمی ہوگئے

بالی ووڈ کے میگا سٹار امتیابھ بچن اچانک اسپتال کیوں پہنچ گئے اس حوالہ سے حیران کن خبر آگئی ہے جس کے بعد ان کی ” کون بنے گا کروڑ پتی” میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے حال ہی میں اپنے بلاگ پر زخمی ہونے کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔ بلاگ میں اداکار کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں کون بنے گا کروڑ پتی شو کی شوٹنگ کے دوران ایک تیز دھار آلے سے ان کی بائیں ٹانگ کی نس کٹ گئی تھی جس وجہ سے کافی خون بہہ گیا تھا۔ امیتابھ نے بتایا کہ نس کٹ جانے کی وجہ سے مجھے فورا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں میری ٹانگ میں کچھ ٹانکے بھی لگائے گئے اور ڈاکٹروں کی جانب سے مجھے چلنے پھرنے سے منع کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.