شوبز

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنی بیٹی سے ملنے کیلئے آنے والے دوستوں کیلئے کونسی شرط رکھی؟ پتا چل گیا

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے دوستوں کیلئے پیغام جاری کیا اور کہا کہ کسی کو بھی کووڈ کا ٹیسٹ کرائے بغیر ان کی بیٹی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی

چند روز قبل ہی والدین بننے والی بالی ووڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنی ننھی پری سے ملنے آنے والے دوستوں کے لیے شرط رکھ دی۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف و مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے دوستوں کے لیے پیغام جاری کیا اور کہا کہ کسی کو بھی کووڈ کا ٹیسٹ کرائے بغیر ان کی بیٹی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔ عالیہ رنبیر کے مطابق صرف ان ہی افراد کو بیٹی سے ملنے آنے دیا جائے گا جن کے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کی صبح اداکارہ کو اسپتال لایا گیا تھا جس کے بعد اتوار کی دوپہر جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر ایک کارڈ پوسٹ کیا جس پر لکھا تھا کہ ‘ہماری زندگی کی بہترین خبر آگئی’۔ اداکارہ نے بتایا کہ ‘اب ہم والدین بن چکے ہیں، ہماری بیٹی ہمارے پاس آگئی ہے’۔ واضح رہے کہ عالیہ اور رنبیر رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.