شوبز

بالی ووڈ کی سینئراداکارہ تبسم گوول انتقال کرگئیں

تبسم نے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئرکا آغازکیا تھا،ان کا سب سے مشہوراورمقبول شو پھول کھلے ہیں گلشن گلشن تھا

بالی ووڈ کی سینئراداکارہ تبسم گوول ممبئی میں 78 سال کی عمرمیں دل کا دورہ پڑنے سےانتقال کرگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں 18 نومبر کی شام کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ تبسم نے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئرکا آغازکیا تھا،ان کا سب سے مشہوراورمقبول شو پھول کھلے ہیں گلشن گلشن تھا جہاں وہ مشہور شخصیات کے ساتھ بات چیت کرتی تھیں۔

ان کے انٹرویوز کی پیشکش اگلے برسوں میں ہندوستانی ٹاک شوز کا نمونہ بن گئی۔انہوں نے 1947 میں بے بی تبسم کے طور پر اپنا آغاز کیا اور ان کی شادی مشہور ٹی وی سٹار ارون گوول کے بھائی وجے گوول سے ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.