شوبز

عالیہ بھٹ کی چونکا دینے والی جھلک منظرعام پر

عالیہ بھٹ کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے

عالیہ بھٹ کی چونکا دینے والی جھلک منظرعام پر،  عالیہ بھٹ کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ 16 نومبر کو عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی اولاد، بیٹی کو دنیا میں خوش آمدید کہا، عالیہ بھٹ اپنے حمل کے دوران بھی سوشل میڈیا سمیت شوٹنگز کے لیے کافی متحرک نظر آئی تھیں۔

عالیہ بھٹ نے جہاں اپنے ماں بننے کے عمل کو خوب انجوائے کیا اور میڈیا کی نظروں کا تارا بنی رہیں وہیں اُن کے ماں بننے کے بعد کی تصویر سے بھی بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اب بھی کتنی متحرک اور تروتازہ ہیں۔

عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں دوبارہ سے بالکل توانا، تروتازہ اور اسمارٹ دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں صرف ایک لفظ ’آرام دہ‘ کے ساتھ کافی کپ کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔

اس سے قبل عالیہ بھٹ نے گزشتہ ہفتے بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کافی کا مگ تھاما ہوا تھا جس پر ’ماما‘ تحریر تھا۔ عالیہ بھٹ کا اس تصویر کے کیپشن میں کہنا تھا کہ اب وہ ماما ہیں۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی رواں برس اپریل میں شادی ہوئی تھی جبکہ 6 نومبر کو اس جوڑے نے اپنی پہلی اولاد کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.