شوبز

شہزاد رائے کی اصل تاریخ پیدائش سامنے آگئی

معروف پاکستانی گلوکاراورسماجی کارکن شہزاد رائے نے مداحوں کو اپنی اصل تاریخ پیدائش بتادی

معروف پاکستانی گلوکاراورسماجی کارکن شہزاد رائے نے مداحوں کو اپنی اصل تاریخ پیدائش بتادی ہے۔ شہزاد رائے کے ایک مداح نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ایک ٹوئٹ میں اس بات پرحیرت کا اظہارکیا کہ گلوکارکی پیدائش 1968ء میں ہوئی تھی لیکن کافی عمرہونےکے بعد بھی فٹ اورجوان نظرآتےہیں۔ گلوکارنےمداح کی جانب سےکیےگئےاس ٹوئٹ پردلچسپ ردِعمل کا اظہارکیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ردِ عمل میں لکھا کہ’میں پیدا ہونے سے پہلے ہی اتنا بڑا ہوگیا‘۔ اُنہوں نے مداح کو اپنی اصل تاریخ پیدائش بتاتے ہوئے لکھا کہ’ 1968ء نہیں میں 16 فروری 1978ء میں پیدا ہوا تھا‘۔ شہزاد رائے نے

مزید لکھا کہ اب 16 فروری کو مجھے مبارکباد دینا مت بھولنا۔ خیال رہے کہ گلوکار شہزاد رائے سے اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ وہ ابھی تک اتنے فٹ کس طرح نظر آتے ہیں۔  اُنہوں نے اس سے قبل انسٹاگرام پر اپنی فٹنس کے حوالے سے ایک دلچسپ پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.