شوبز

فلم جوائےلینڈ ایک بارپھربین الاقوامی ایوارڈزکیلئےنامزد

تنازعات میں گھری پاکستانی فلم کو انڈیپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈزمیں بہترین بین الاقوامی فلم کے لیے نامزد کرلیا گیا

تنازعات میں گھری پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو انڈیپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز میں بہترین بین الاقوامی فلم کے لیے نامزد کرلیا گیا۔ انڈیپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز نے گزشتہ روز نامزدگیوں کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق بہترین بین الاقوامی فلم کیٹیگری میں پاکستانی فلم کا مقابلہ میری کریوٹزر کی کارسیج ، مارٹیکا رامیرز ایسکوبار کی لیونر وِل نیور ڈائی ، ڈیوی چو کی ریٹرن ٹو سیول اور ایلس ڈیوپ کی سینٹ اومر سے ہو گا۔ انڈیپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 4 مارچ 2023 کو منعقد کئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ مذکورہ فلم کی کہانی ایک نوجوان اور ٹرانس جینڈر کے گرد گھومتی ہے جو کہ ڈانس کلب میں ملازمت کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ ہدایت کار صائم صادق کی اس فلم کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، ثروت گیلانی، علینا خان، سہیل سمیر، سلمان پیر، ثانیہ سعید، کنول کھوسٹ، زویا احسن، ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں جبکہ فلم کا میوزک عبداللّٰہ صدیقی کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.