شوبز

اسلم سیماب کےکوئز پروگرام "سلام پاکستان” کا آغاز

اسلم سیماب نے"سلام پاکستان" کے نام سے ایک کوئزاورانعامی پروگرام کا آغازکردیا ہےجس کی ریکارڈنگ 25 نومبر کو الحمرا ہال میں کی جائےگی

ملک کے معروف کمپئیر،پروڈیوسر،آرگنائزراسلم سیماب نے”سلام پاکستان” کے نام سے ایک کوئزاورانعامی پروگرام کا آغازکردیا ہےجس کی ریکارڈنگ 25 نومبر کو الحمرا ہال میں کی جائےگی ،اسلم سیماب نےگزشتہ روزایک پریس کانفرنس کےدوران بتایا کہ وہ اپنا یہ پروگرام ملک کےعہد سازفنکار طارق عزیز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بھی شروع کرنے جارہے ہیں ،اسلم سیماب نے مذید بتایا کہ سلام پاکستان کے نام سے نئے کوئز پروگرام کے انعقاد کا مقصد ناصرف طارق عزیز اور معین اختر جیسے مایہ ناز لیجنڈز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شروع کیا جارہا ہے بلکہ اس ایک بڑا مقصد ملک کے گھٹن زدہ ماحول میں عوام کو تفریح اور انعامات کے ذریعئے خوشیاں بہم پہچانا بھی ہے ۔

سلام پاکستان پروگرام کے سلسلہ میں منعقد کی گئی پریس کانفرنس میں مصنف و ہدایت کار سید نور،جرار رضوی اداکار راشد محمود شاہد ملک، افنان ملک اورپی ٹی کے پروڈیوسر آغا قیصر عالمی شہرت کے حامل پروموٹر وآرگنائزر اور فلمساز اقبال رضوی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.