شوبز

عالیہ بھٹ بیٹی کو میڈیا سے دور کیوں رکھنا چاہتی ہیں؟

عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کی پیدائش سے کچھ دنوں قبل ایک انٹرویو میں اپنے بچے کی پرائیویسی کے بارے میں بات کی تھی۔

عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کی پیدائش سے کچھ دنوں قبل ایک انٹرویو میں اپنے بچے کی پرائیویسی کے بارے میں بات کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ’میں عوام کی نظروں میں رہتے ہوئے بچے کی پرورش کے بارے میں تھوڑی فکر مند ہوں اور اس حوالے سے  میں اپنے شوہر، اپنی فیملی اور دوستوں کے  ساتھ بھی بات کرتی ہوں، میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے کی زندگی میں کسی قسم کی مداخلت ہو‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ’میں نے اپنے لیے خود اداکاری کے شعبے کا انتخاب کیا مگر ممکن ہے کہ میرا بچہ جب بڑا ہو جائے تو وہ اپنے لیے اس راستے کا انتخاب نہ کرنا چاہے، اس لیے میں اپنے بچے کے لیے اس حوالے سے تھوڑی حساس ہوں‘۔ واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی رواں برس اپریل میں شادی ہوئی تھی اور 6 نومبر کو اس جوڑے نے اپنی پہلی اولاد کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.