شوبز

ساتھی اداکار نے تشدد کا نشانہ بنایا، نورا فتحی کا انکشاف

نورا فتحی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے تلخ واقعے کی رُوداد سنا دی

بالی ووڈ سینسیشن نورا فتحی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے تلخ واقعے کی رُوداد سنا دی۔ نورا فتحی نے دی کپل شرما شو میں اپنی آنے والی فلم ’این ایکشن ہیرو‘ کی پرموشن کے دوران بنگلہ دیش میں اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے پرستاروں کے ساتھ پیش آنے والے تلخ واقعے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مداحوں کے ساتھ کبھی ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تاہم ایک ساتھی اداکار نے بدتمیزی کی تھی۔

انہوں نے ماضی کے واقعے کی رُوداد سناتے ہوئے بتایا کہ وہ بنگلہ دیش میں اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ ساتھی اداکار کے ساتھ تلخ کلامی کے نتیجے میں، میں نے اسے تھپڑ مارا تھا، جس کے جواب میں اس نے مجھے تھپڑ مارا تو میں نے دوبارہ اسے تھپڑ رسید کیا اس نے پھر مجھے میرے بالوں سے پکڑ کر کھینچا اور پھر جھگڑا بہت بڑھ گیا تھا کہ ہدایتکار کو خود آکر معاملہ سُلجھانا پڑا۔ واضح رہے کہ نورا فتحی کی آنے والی فلم ’این ایکشن ہیرو‘ 2 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بننے گی، جس میں ان کے ساتھ آیوشمان کھرانہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.