شوبز

اداکارہ عتیقہ اوڈھوترک ڈرامےمیں جلوہ افروز ہوں گی

شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ ترکی کےڈرامے’کویوبیاز‘میں اداکاری کرکےغیرملکی شوبزانڈسٹری میں ڈیبیوکریں گی

پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ عتیقہ اوڈھوترکی کےڈرامے’کویوبیاز‘میں اداکاری کرکےغیرملکی شوبزانڈسٹری میں ڈیبیوکریں گی۔ پاکستان میں ترکی کے ڈراموں کو بےحد پسند کیا جاتا ہے جبکہ ارتغرل غازی اورکورولس عثمان کے بعد پاکستان میں ترک مواد کے ناظرین کی تعداد ایک نئی بلندی پرپہنچی ہے۔ جہاں اب پاکستان بھی ترکی کی طرزکا ڈرامہ بنایا جا رہا ہے وہیں پاکستانی اداکاروں نے بھی ترکی کے ڈراموں میں انٹری دینا شروع کر دی ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو جلد ترکی  کے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی، کویو بیاز کے سیٹ پر اوڈھو کے ساتھ مشہور ترکی اداکار نیسا بولکباشی اتاکان ہوگورین، اتابیق محسن اور ایبرو اکیل جیسے مشہور نام ہوں گے۔ عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر  ترکی کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے کی گئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ بین الاقوامی پراجیکٹ کا حصہ بن چکی ہیں اور جلد اُن کے ڈرامے کو نشر کیا جائے گا۔

ہ ڈرامہ ٹی آر ٹی ڈیجیٹل اسکرینز پر نشر کیا جائے گا اور اس کی ہدایت کاری بلنٹ اسبیلن نے کی ہے کاسٹنگ لسٹ کے مطابق ٹی وی میزبان  توصیق حیدر بھی ترک ڈرامے میں کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.