شوبز

صرف ایک روپیہ

اداکار نواز الدین صدیقی اپنی جاندار اداکاری اور کردار میں ڈھل جانے کے باعث شہرت رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں ور سٹائل اداکار کہا جاتا ہے- ’منٹو‘ کو رواں سال ’کانز فلم فیسٹول‘ میں بھی پیش کیا گیا تھا جہاں فلم کو بے حد پسند کیا گیا لیکن اب اس فلم کے لیے نواز الدین کے معاوضے نے سب کو حیران کردیا ہے۔
’منٹو‘ کی ہدایت کارہ نندتا داس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ فلم ’منٹو‘ کے لیے رشی کپور اور جاوید اختر نے ایک پیسہ بھی وصول نہیں کیا ہے جب کہ فلم میں سعادت حسن منٹو بننے والے نواز الدین صدیقی نے اس کردار کے لیے صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا ہے۔یاد رہے کہ رشی کپور نے فلم ’منٹو‘ میں فلم پروڈیوسر جب کہ جاوید اختر نے شاعر ’عابد علی عابد‘ کا کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم ’منٹو‘ 21 ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Back to top button
Close