شوبز

گہرا تعلق

اداکار ورون دھون نے اپنی قریبی دوست نتاشا کے لیے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری پہلی محبت فلمیں ہیں جو سب جانتے ہیں لیکن اس کے بعد نتاشا ہے جو بہت اہم ہے۔ورون دھون اس وقت اپنی نئی فلم ’سوئی دھاگا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو28 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔تشہر کے دوران ورون نے ایک بھارتی میگزین کو انٹرویو دیا جس میں ان کی قریبی دوست نتاشا کے بارے میں پوچھا گیا۔ورون نے جواب دیا کہ میری پہلی محبت فلم ہے جسے سب جانتے ہیں اس کے بعد میری زندگی میں نتاشا آتی ہیں، پھر فیملی اور پھر دوست کیونکہ میں اپنے رشتے کھونا نہیں چاہتا۔
ورون دھون کا نتاشا کے حوالے سے کہنا تھا کہ نتاشا کی وجہ سے زندگی پر بہت سے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ہمارے رشتے کی خاص بات یہ ہے کہ نتاشا میرے ساتھ اس لیے نہیں ہیں کیونکہ میں ایک اسٹار ہوں، ہم ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اور ہمارے درمیان ایک گہرا تعلق ہے، وہ میری فیملی کی طرح ہیں۔

Back to top button
Close