شوبز

نیا گانا ریلیز

شاہد کپور اور شردھا کپور کی نئی فلم "بتی گُل میٹر چالو” کے نئے گانے کی ویڈیوجاری کردی گئی ہے۔ہارڈ ہارڈ نامی اس گانے کو میکا سنگھ، سچت ٹنڈن اور پراکریتی ککر کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے لیرکس سدھارتھ گاریمانے ترتیب دیئے ہیں۔شری ناراین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘بتی گْل میٹر چالو کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی نظر آتی ہے جو زیادہ بل آجانے اورپاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کے خلاف اپنی آواز اٹھاتا ہے جس میں شاہد کپور اور شردھا کپور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔فلم رواں سال 21ستمبر کو ریلیز کی جائے گی-

Back to top button
Close