شوبز

ہر شخص عزت دار

اداکارہ نرگس نے وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کےبیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ذمہ دار عہدے پرفائز ہیں، اپنے الفاظ کا چناؤ درست کریں۔اس حوالے سے بیرون ملک مقیم اداکارہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں شوبز کو مکمل طور پر خیرباد کہہ چکی ہوں اور اپنے گھر میں ہنسی خوشی زندگی گزار رہی ہوں، میں نہ کسی کو ڈسکس کرتی ہوں اور نہ چاہتی ہوں کہ مجھے کوئی ڈسکس کرے۔انہوں نےفیاض الحسن چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک وزیر صاحب کا مجھ سے متعلق بیان سامنے آیا ہے، منسٹر صاحب کسی بھی گھر بیٹھی خاتون کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال نہیں کرتے، ہر شخص عزت دارہے۔

Back to top button
Close