شوبز

فلم سائن کرنے کا فیصلہ

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھلے ہی سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا ہو تاہم وہ ایک اور بالی ووڈ فلم کو سائن کرنے کا ارادہ کر رہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کو سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ میں سائن کیا گیا تھا، تاہم اداکارہ نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد کترینہ کیف کو ان کی جگہ کاسٹ کرلیا گیا۔ اس وقت ایسا محسوس ہوا کہ پریانکا اپنے ہالی ووڈ پراجیکٹس میں کافی مصروف ہیں تاہم اب خبریں ہیں کہ وہ نامور ہدایت کار اور پروڈیوسر ویشال بھردواج کی فلم سائن کرنے جارہی ہیں۔ ویشال بھردواج نے ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت پریانکا چوپڑا سے اپنی اگلی فلم کے سلسلے میں رابطے میں ہیں۔

Back to top button
Close