پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم کا خسرو بختیار کو ”ہیرو“ بنانے کا اعلان

وفاقی وزیرخسروبختیار اور انکے بھائی کا چینی سکینڈل میں کوئی کردار سامنے نہیں آیاہے

وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بول پڑے اور انہوں نے اجلاس میں وفاقی وزیر خسرو بختیار کو ”ہیرو“ بنانے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اجلاس میں وفاقی وزیرخسروبختیار کے حق میں بول پڑئے اور کہا کہ خسرو بختیار اور انکے بھائی کا چینی سکینڈل میں کوئی کردار سامنے نہیں آیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ان کی کوئی مل بھی نہیں وزیراعظم نے کہا کہ کسی مافیا کو نہیں چھوڑوں گا۔ وزرا نے بھی سخت سوالات کئے، وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وفاقی وزیر مراد سعید نے سوال کیا کہ سبسڈی اور ایکسپورٹ کی اجازت کیوں دی گئی؟ شیریں مزاری نے کہا کہ میاں منیر، ہارون اختر کی شوگر ملوں کے نام کیوں نہیں لئے جا رہے؟ تاہم وزرا نے رپورٹ پبلش کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کی۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے شوگر انکوائری رپورٹ پر واجد ضیا کو شاباش دی، انہوں نے کہا کہ مافیاز کے سامنے کسی صورت نہیں جھکوں گا، کوئی کتنا ہی میرے قریب ہو، کسی کو معافی نہیں ملے گی، واجد ضیا کی رپورٹ میں کوئی ابہام نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ وزیراعظم عمران خان نے شوگر انکوائری کمشین کی رپورٹ پر واجد ضیا کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت اچھی رپورٹ تیار کی۔

کوئی ابہام نہیں چھوڑا۔ وزیراعظم نے کرپشن کے خلاف جنگ میں متحد رہنے پر کابینہ اراکین کی بھی تعریف کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں کسی مافیا کو نہیں چھوڑوں گا۔ ایسے مافیاز کیخلاف دو دہائی سے جدوجہد کررہا ہوں۔ ان مافیاز کے سامنے کسی صورت نہیں جھکوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی چاہے کتنا ہی میرے قریب ہو۔

Tags
Back to top button
Close