انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

چین کے صدر دورہ پاکستان کیوں ملتوی کیا گیا‘ چائینز سفیر نے حقائق کھول کر کے رکھ دیئے

چینی صدر کا دورہ پاکستان موسم سرما میں طے‘دورہ ملتوی کرنے یا ختم کرنے کے حوالے سے پھیلائی جانیوالی خبروں میں کوئی سچائی نہیں

چین کے صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان ملتوی نہیں ہوا ہے، دورہ اپنے وقت پر موسم سرما میں ہونگے، پاکستان میں تعین چین کے سفیر نے کورونا کی وجہ سے مئی اور جون میں دورہ ملتوی ہونے کا بتایا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، سفارتی ذرائع اور چینی حکام اس طرح کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے، سفارتی ذرائع کے مطابق چین کے صدر کا دورہ پاکستان موسم سرما میں طے کیا جا رہا ہے اور دورہ ملتوی کرنے یا ختم کرنے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں مبالغہ آرائی پر مبنی ہے جبکہ چین کے سفیر سے منسوب بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے، چین کے پاکستان میں تعینات سفیر نے اپنی تقریر میں کورونا کے باعث مئی اور جون میں دورہ ملتوی ہونے کی بات کی تھی۔ سفارتی ذرائع کا کہتا ہے کہ چین کے صدر کے دورہ پاکستان کیلئے تاریخوں کا تعین کیلئے پاک چین سفارتی رابطے جاری ہیں اور اپنے مقررہ وقت پر سارے کام ہونگے۔

Back to top button