پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیرخارجہ کون سی سازشوں میں ملوث رہے،اب کیا کرنے والے ہیں؟

شاہ محمود قریشی گزشتہ کئی ماہ سے انتہائی خاموشی کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں

وزیرخارجہ شا محمود قریشی کون کون سی سازشوں میں ملوث رہے ،اب آگے کیا کرنے والے ہیں؟ اس حوالہ سے سنسنی خیزانکشافات سامنے آئے ہیں جس سے عمران خان کی حکومت ہل کر رہ گئی ،کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے موجودہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی گزشتہ کئی ماہ سے انتہائی خاموشی کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور چند روز قبل بجٹ اجلاس کے موقع پر مائنس ون کا شوشا بھی انھی کی جانب سے چھوڑا گیا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی ضدی طبعیت اور دوٹوک مزاج کی وجہ سے بااثر قوتوں کے لئے ناقابل قبول ہورہے ہیں ،اگرمائنس ون ہوجاتا ہے توان کے وزیراعظم بننے کے امکانات بڑھ جائیں گےتاہم ابھی تک ان کو اپنے مقصد میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ ذرائع نے مذید بتایا ہے کہ ماضی میں بھی شاہ محمود قریشی کے مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت سے رابطے بھی رہے ہیں جبکہ وہ پیپلز پارٹی میں رہ کربھی اپنی قیادت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

Back to top button