پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شہبازشریف سے ملاقاتیں،کالےشیشے والی گاڑیوں میں کون آتا ہے؟

شہبازشریف سے ملاقاتیں،کالے شیشے والی گاڑیوں میں کون آتا ہے؟ صحافی کے سنسنی خیز انکشاف نے ملکی سیاست میں طوفان کھڑا کردیا، سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی طرح شہبازشریف بھی نیب ملاقاتیں کریں گے۔انہوں نےسیاسی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل کی خبرلیک نہیں ہوگی کیونکہ جہاں شہبازشریف کی ملاقاتیں ہوں گی وہاں صحافیوں کوجانے کی اجازت نہیں۔ تجزیہ کارنےمزید کہا کہ شہبازشریف سےملاقات کےلیےجعلی یا بغیرنمبرپلیٹ کےکالےشیشے والیگاڑیاں آتی ہیں۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے بھی لندن جانے سے قبل ملاقاتیں کیں جس کے بعد ان کے پلیٹ لیٹس کم ہوئے۔نواز شریف کی پلیٹ لیٹس اس بیماری کے باعث کم نہیں ہوئے بلکہ یہ ایک حکمت عملی سے کم ہوئے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شہباز شریف اپنے بھائی کا بیانیہ نہیں ماننا چاہتے۔ اور نہ ہی اس بیانئے کے ساتھ عوام میں جانا چاہئیے۔واضح رہے کہ شہباز شریف اس وقت منی لانڈرنگ کیس میں زیر حراست ہیں۔

 

Back to top button