انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

سابق امریکی صدر اوبامہ نے اسامہ بن لادن کی موت کا ذمہ دار کس پاکستانی صدر کو قرار دے دیا؟ حیران کن خبر نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

آپریشن کے فوری بعد پاکستان کے صدر آصف زردری کو فون کیا،آصف زرداری نے اسامہ کی موت کو خوشی کی خبرقرار دیا تھا

امریکا کے سابق صدر باراک اوبامہ نے اسامہ بن لادن کی موت کا ذمہ دار کس پاکستان کو قرار دے دیا ہے اس حوالے سے حیران کن خبر نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اسامہ بن لادن کی آپریشن میں ہلاکت کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ 2011 میں اسامہ کیخلاف آپریشن منصوبے کو خفیہ رکھاگیا،اسامہ ہلاکت کے بعد خیال تھا مشکل کال پاکستانی صدرآصف زرداری کوہوگی،آپریشن کے فوری بعد پاکستان کے صدر آصف زردری کو فون کیا،آصف زرداری نے اسامہ کی موت کو خوشی کی خبرقرار دیا تھا۔

امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے اپنی نئی کتاب اے پرامسڈ لینڈ میں لکھا ہے کہ2011 میں اسامہ کیخلاف آپریشن منصوبے کو خفیہ رکھا گیا،جوبائیڈن نے نیوی سیلز کے اہلکاروں کو پاکستان بھیجنے کی مخالفت کی،سیکرٹری دفاع رابرٹ گیٹس بھی ایبٹ آباد حملے کیخلاف تھے، القاعدہ کے سربراہ کو ہلاک کردیاگیا تو کچھ تسکین حاصل ہوئی۔

باراک اوباما کاکہناتھا کہ اسامہ ہلاکت کے بعد خیال تھا مشکل کال پاکستانی صدرآصف زرداری کوہوگی،توقع تھی یہ کافی مشکل کال ہو گی لیکن رابطے پرایسا بالکل نہیں تھا،آپریشن کے فوری بعد پاکستان کے صدر آصف زردری کو فون کیا،آصف زرداری نے اسامہ کی موت کو خوشی کی خبرقراردیاتھا،آصف زرداری نے اسامہ آپریشن پر مبارکباد دی اور حمایت کی۔ سابق امریکی صدر نے کہاکہ آصف زرداری اس فون کال پر واضح طور پر جذباتی تھے،زرداری نے کہاکہ میری اہلیہ کو القاعدہ سے منسلک شدت پسندوں نے ہلاک کیا،اوباما کامزید کہناتھا کہ پاکستانی حکومت نے افغانستان کے معاملے پر ہمارابہت ساتھ دیا۔

Back to top button