پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان اورآرمی چیف کا دورہ سعودی عرب،مخالفوں کی نیندیں حرام

وزیراظم عمران خان اورآرمی چیف کا دورہ سعودی عرب فائنل،ناقابل یقین خبرنےمخالف قوتوں کی نیندیں اُڑا کررکھ دیں

وزیراظم عمران خان اورآرمی چیف کا دورہ سعودی عرب فائنل،ناقابل یقین خبرنےمخالف قوتوں کی نیندیں اُڑا کررکھ دیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آئندہ دنوں میں عرب ممالک کا دورہ کریں گے۔ نئے سال کے شروع ہوتے ہی اللہ کے گھر سے ایک بڑی خبر آنے والی ہے۔  تجزیہ پیش کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے واضح پیغام آ چکا ہے کہ ہمارا کوئی بھی فیورٹ نہیں ہے۔ یہ تاثر ختم ہو جانا چاہئیے کہ ہمارا کوئی فیورٹ ہے۔بے شک ہمارے تعلقات ہیں لیکن ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ہے ۔ سعودی عرب حکومت وقت کے ساتھ چلنے کیلئے تیار ہے۔ ہمارے تعلقات حکومت وقت کیساتھ ہوتے ہیں، ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے کیلئے تیارہیں۔  اس طرح کی خبریں بھی چل رہی تھیں کہ نوازشریف کوسعودی عرب کی حمایت حاصل ہے لیکن سعودی عرب نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ہم نوازشریف کے پیچھے نہیں ہیں۔

پروگرام میں موجود صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی اعلیٰ سول اورعسکری قیادت کرونا وائرس پھیلاو خدشات کے باوجود اہم بیرونی دورے کرنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ عرب ملک کا دورہ کرنے والے ہیں۔ صابر شاکر نے کہا کہ سول ملٹری لیڈر شپ اکٹھے عرب ممالک کا دورہ کریں گے۔ایک ملک سے بہت اچھی خبر آئے گی۔ایک ملک سے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے انتہائی اچھی خبر آئے گی۔دونوں ممالک کے مابین کچھ چیزوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ نئے سال کے شروع ہوتے ہی اللہ کے گھر سے ایک بڑی خبر آنے والی ہے، میں ا س حوالے سے بہت مطمئن ہوں۔

متعلقہ خبریں