سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

ہراسانی کا شکار 12 سالہ لڑکے کے ساتھ تھانے میں کیا سلوک کیا ہوتا رہا؟ پولیس کے کرتوت کھل کر سب کے سامنے آگئے

12 سالہ لڑکا ہراساں کیے جانے کی شکایت لے کر تھانے پہنچا تو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار نے بچے سے نازیبا گفتگو شروع کر دی

ہراسانی کا شکار 12 سالہ لڑکے کے ساتھ تھانے میں کیا سلوک کیا ہوتا رہا؟ پولیس کے کرتوت کھل کر سب کے سامنے آگئے جس سے پورا محکمہ شرمندگی سے پانی پانی ہوگیا

اوکاڑہ میں ہراسانی کے خلاف تھانے جانے والے بچے کے ساتھ پولیس اہلکار کی نازیبا گفتگو کجا انکشاف ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ جب 12 سالہ لڑکا ہراساں کیے جانے کی شکایت لے کر تھانے پہنچا تو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار نے شکایت کا ازالہ کرنے کی بجائے بچے سے نازیبا گفتگو شروع کر دی،12 سالہ لڑکا ہراساں کرنے والے ملزم کے خلاف پولیس کو بتاتا رہا مگر پولیس اہلکار نے داد رسی کے بجائے اس سے نازیبا گفتگو جاری رکھی۔ پولیس اہلکاروں کی نازیبا گفتگو کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ویڈیو میں پولیس اہلکار کو لڑکے سے نازیبا گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔لڑکے کے اہلخانہ نے وزیراعلی پنجاب سے پولیس روئیے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔سوشل میڈیا پر بھی مذکورہ پولیس اہلکار کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب اوکاڑہ کے قصبہ تھانہ شا ہھبورکے گاں 43 فور ایل کے رہائشی محنت کش غلام رسول گزشتہ روز اپنے گھر کی جانب جا رہا تھا راستہ میں زمان اقبال وغیرہ نے اسے قابو کر لیا اور ڈیرے پر لے جاکر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران کتوں کے پانی پلانے والے برتن میں دودھ ڈال کر پینے پر مجبور کیا گیا لوگوں کی مداخلت پر غلام رسول کی جان بخشی ہوئی تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان محنت کش کے قریبی رشتہ دار ہیں ملزمان زمان،محمد خان،اقبال،اکرام رشتہ میں سالے جبکہ نوشیر سسر ہے ملزمان دوسری بیوی کے بھائی اور والد ہے تشدد کانشانہ بننیوالے غلام رسول کے مطابق ملزمان میری پہلی بیوی سے پیدا ہونیوالی بیٹی ساجدہ بی بی کو گھر سے نکالنے کیلئے دبا ڈالتے تھے بیٹی کو گھر سے نکالنے کے انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا متاثرہ شخص نے مقامی ہسپتال سے میڈیکل حاصل کرلیا اور مقدمہ کے اندراج کے لیے تھانہ شاہبھور میں درخواست دے دی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اطلاع ملتے ہی ڈی پی او فیصل شہزاد نے وقوع کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹارگٹ دیا پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کو بھی چلد گرفتارکر لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button