پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم عمران خان کو ایک اور محاذ پر بڑی ناکامی کا سامنا عدالت نے حکومت کو اہم منصوبہ روکنے کا حکم جاری کر دیا

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ راوی اربن پروجیکٹ پر لینڈ ایکوائر نہیں ہوئی نہ ماحولیاتی آلودگی کا جائزہ لیا گیا

وزیراعظم عمران خان کو ایک اور محاذ پر بڑی ناکامی کا سامنا عدالت نے حکومت کو اہم منصوبہ روکنے کا حکم جاری کر دیا‘ عدالت نے راوی اربن پراجیکٹ کے لیے حکومت کو زمین کی خرید و فروخت سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں آلودگی سے بچاؤ کے لیے اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت کی جانب سے راوی اربن پراجیکٹ کے لیے حکومت کو زمین کی خرید و فروخت سے روک دیا گیا، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ راوی اربن پروجیکٹ پر لینڈ ایکوائر نہیں ہوئی نہ ماحولیاتی آلودگی کا جائزہ لیا گیا۔

دوران سماعت عدالت نے ریماکرس دیے کہ اس سے پہلے اورنج لائن ٹرین میں زمین کی خرید و فروخت جس طرح کی گئی وہ ناقابل تلافی ظلم ہے۔ خیال رہے کہ حکومت راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر کام کا آغاز جلد سے جلد مکمل کرنا چاہتی ہے، مگر وہاں ایک طرف زمین کے مالکان ہیں جو حکومت کی ناانصافی پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ا ور آئے دن احتجاج کرتے اور سرکاری دفاتر کی توڑ پھوڑ کرتے نظر آتے ہیں، اس ضمن میں زمین مالکان کا کہنا ہے کہ ان کی زمینیں اونے پونے دام خریدی جا رہی ہیں اور یہ ان کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے جس حوالے سے انہوں نے کورٹ میں بھی کیس دائر کررکھا ہے اور دیگر فورمز پر بھی آواز اٹھا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button