فیچرڈ پوسٹکھیل

کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز ختم یا غائب، کہاں سے ملے گی؟نیا سوال اٹھ گیا‘ پاکستان سپر لیگ کھیلنے والے کرکٹرز بھی ناقابل یقین اذیت کا شکار ہونے لگے

کورونا ویکسین لگوانے کیلئے لاہور بلوائے جانے پر کھلاڑیوں نے دو ٹوک انکار کردیا، پی سی بی جواب ملنے کے بعد بڑا اعلان کر دیا

کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز ختم یا غائب، کہاں سے ملے گی؟نیا سوال اٹھ گیا‘ پاکستان سپر لیگ کھیلنے والے کرکٹرز بھی ناقابل یقین اذیت کا شکار ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں شامل قومی کھلاڑی کرونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کیلئے پریشان دکھائی دیتے ہیں اور پی سی بی کے رویے نے معاملات کو مزید الجھا دیا ہے۔ پی ایس ایل 6 کھلاڑیوں میں مثبت کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے باعث ملتوی کردی گئی تھی اور کھلاڑیوں کو وائرس سے مزید متاثر ہونے سے بچانے کے لئے پی سی بی نے فوری طور پر کوویڈ ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا۔

پی سی بی کی جانب سے رواں ماہ کی 5 تاریخ کو کراچی میں پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو کورونا سے بچاؤ کی پہلی ویکسین فراہم کی گئی تھی، پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد کھلاڑی اپنے اپنے شہر چلے گئے، مجموعی طور پر 112 کھلاڑیوں اور حکام نے کورونا ویکسین لگوائی تھی جب کہ 190 نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اب ان کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز25 مارچ کو لگوانی ہے، ویکسین کا وقت قریب آنے پر کھلاڑیوں نے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تو پی سی بی کے ڈاکٹر نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ دوسری ویکسین لگوانی ہے تو لاہور آجاؤ، اس پر کرکٹرز نے موقف اپنایا کہ وہ کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کے لیے دور دراز کے علاقوں سے کیسے لاہور آسکتے ہیں؟ کرکٹرز کے اس موقف پر بورڈ کے ڈاکٹر نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ لاہور نہیں آسکتے تو ویکسین اپنے اپنے علاقوں میں لگوالیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button